اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزارکیوسک اور اخراج 6 ہزارکیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزارکیوسک، دریائے …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزارکیوسک اور اخراج 6 ہزارکیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 51 ہزار کیوسک اور اخراج 44 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 300 کیوسک، اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1463.57 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.552 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1158.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.060 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔









