امریکا نے اسرائیل 12 ہزار بم فراہم کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل 12 ہزار بم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔ شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے لیے ممکنہ بیرونی فوجی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس میں 12,000 فضائی بم اور متعلقہ معاون خدمات شامل ہیں۔محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق اس سودے کی مالیت تقریباً 151.8 ملین امریکی ڈالر ہے۔ بیان میں کہا …

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل 12 ہزار بم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔ شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے لیے ممکنہ بیرونی فوجی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس میں 12,000 فضائی بم اور متعلقہ معاون خدمات شامل ہیں۔محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق اس سودے کی مالیت تقریباً 151.8 ملین امریکی ڈالر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ فیصلہ کیا کہ اس ہنگامی فروخت کی فوری ضرورت ہے اور اس کے لیے قومی سلامتی کے مفاد کے پیش نظر کانگریس کی جائزہ کاری کی شرائط کو معاف کیا گیا۔

محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرے گی، اس کے دفاعی نظام کو بہتر بنائے گی اور خطے میں ممکنہ خطرات کے خلاف ایک مؤثر بازدارندگی فراہم کرے گی۔

اس پیکیج میں امریکی حکومت اور ٹھیکیداروں کی طرف سے انجینئرنگ، لاجسٹک اور تکنیکی معاونت اور پروگرام سپورٹ کی دیگر خدمات بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں