اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،7 پیٹرول پمپس کوسیل کر دیا۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں،رش کی وجہ سے گزشتہ رات 8 پمپس پر پیٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی،گزشتہ …
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،7 پیٹرول پمپس سیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،7 پیٹرول پمپس کوسیل کر دیا۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں،رش کی وجہ سے گزشتہ رات 8 پمپس پر پیٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی،گزشتہ رات 5 پیٹرول پمپس پر ڈیزل بھی ختم ہوا،شہر بھر کے تمام پمپس پر پیٹرول کا 25 لاکھ 90 ہزار 736 لیٹر سٹاک موجود ہے
،تمام پیٹرول پمپس پر ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لیٹر سٹاک موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو پیٹرول دینے سے انکاری پر7 پٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔







