صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی سب سے بڑے شطرنج ایونٹ پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی سب سے بڑے شطرنج ایونٹ پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا ۔صوبائی وزیر کھیل نے انڈر 12 پنجاب جونیئر ریپڈ چیمپئن راجہ احتشام الرحمٰن کے ساتھ شطرنج کھیل کر باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، وائس …

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی سب سے بڑے شطرنج ایونٹ پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا ۔صوبائی وزیر کھیل نے انڈر 12 پنجاب جونیئر ریپڈ چیمپئن راجہ احتشام الرحمٰن کے ساتھ شطرنج کھیل کر باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کھیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شطرنج ایک ایسا کھیل ہے جو نوجوانوں میں ذہنی صلاحیتوں، فیصلہ سازی، صبر اور حکمت عملی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نوجوان نسل میں شطرنج اور دیگر ذہنی کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا، شطرنج کو کھیلتا پنجاب گیمز اور پنک گیمز میں بھی شامل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں مائنڈ گیمز کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ملٹی سٹوری سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر رہی ہے ،پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کوسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا ،اگلا شطرنج ایونٹ موجودہ مقابلوں سے کہیں بڑا ہوگا اور اس کے انعامات کی رقم بھی زیادہ رکھی جائے گی،پنجاب چیس ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب مل کر صوبے بھر میں شطرنج کے کھیل کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کے لیے افطار، سحری اور دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مفت رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے

صوبہ پنجاب نے35ویں نیشنل گیمز کراچی اور بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابقپہلے روز کے نتائج پرماسٹر کیٹیگری میں تین راؤنڈز کے اختتام پر محی الدین گیلانی، زرائز شبخیز، وقاص ڈوگر، لقمان بیگ، شہباز احمد، سید زین ناصر اور سبطِ علی تین تین پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ٹیبلز پر موجود ہیں،امیچور کیٹیگری میںمحمد عمیر، زین الرحمان، بابر فواد احمد، محمد ساجد اور محمد بلال امجد نے نمایاں کارکردگی دکھائی،جبکہ انڈر 16 بوائز و گرلز کیٹیگری میں ایان توقیر، سیف الرحمٰن محمد، چوہدری یاسر رضوان اور نور فاطمہ راشد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلوں کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔ ترجمان کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام2 روزہ پنجاب اوپن شطرنج چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 350 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،ماسٹر کیٹیگری میں 104 کھلاڑی، انڈر 16 بوائز و گرلز کیٹیگری میں 108 کھلاڑی جبکہ 188 سے زائد کھلاڑی امیچور کیٹیگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔