پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قومی ہاکی ٹیم کو عالمی کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، خیبرپختونخوا کے عوام کو قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی …
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قومی ہاکی ٹیم کو عالمی کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

مزید خبریں
پشاور۔ 07 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قومی ہاکی ٹیم کو عالمی کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، خیبرپختونخوا کے عوام کو قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، امید ہے قومی ٹیم اسی جذبے اور محنت کے ساتھ عالمی کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔








