کولمبو ۔7مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے موقع پر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شاندار کلوزنگ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار رکی مارٹن، بھارتی گلوکارہ فالگنی پاٹھک اور پنجابی پاپ میوزک کے معروف گلوکار سکھبیر سنگھ پرفارم کریں گے۔رپورٹس کے مطابق تقریب میں عالمی اور بھارتی موسیقی کا رنگا رنگ امتزاج پیش …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شاندار کلوزنگ تقریب منعقد کی جائے گی

مزید خبریں
کولمبو ۔7مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے موقع پر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شاندار کلوزنگ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار رکی مارٹن، بھارتی گلوکارہ فالگنی پاٹھک اور پنجابی پاپ میوزک کے معروف گلوکار سکھبیر سنگھ پرفارم کریں گے۔رپورٹس کے مطابق تقریب میں عالمی اور بھارتی موسیقی کا رنگا رنگ امتزاج پیش کیا جائے گا۔ تقریب کا آغاز گجرات کی معروف گلوکارہ فالگنی پاٹھک کریں گی جو اپنے مشہور گیتوں "میں نے پائل ہے چھنکائی” اور "او پیا” کے ساتھ اسٹیڈیم کا ماحول گرما دیں گی۔ ان کے ساتھ 50 بالی ووڈ ڈانسرز بھی پرفارم کریں گے اور خصوصی کوریوگرافی کے ذریعے اسٹیڈیم کو ایک میوزیکل فیسٹیول میں تبدیل کر دیا جائے گا۔اس کے بعد پنجابی پاپ میوزک کے معروف گلوکار سکھبیر سنگھ اسٹیج سنبھالیں گے۔ انہیں "پرنس آف بھنگڑا” بھی کہا جاتا ہے اور وہ اپنے مقبول گانوں "عشق (او ہو ہو ہو)” اور "دل کرے” سمیت دیگر ہٹس پر پرفارم کریں گے۔
ان کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈانسرز اور روایتی ڈھول کی تھاپ بھی شامل ہوگی جو تقریب کو مزید جوش و خروش بخشے گی۔تقریب کے اختتام پر عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار رکی مارٹن اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔ دو مرتبہ گریمی اور پانچ مرتبہ لاطینی گریمی ایوارڈ جیتنے والے رکی مارٹن اپنے مشہور عالمی ہٹس "لیونگ لا ویدا لوکا”، "شی بینگز” اور فٹبال کا مقبول ترانہ "دی کپ آف لائف” پیش کریں گے۔رکی مارٹن کا کہنا ہے کہ کھیل اور موسیقی لوگوں کو ایک ساتھ لانے کا منفرد ذریعہ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس جذبے کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی تقریب کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور دنیا بھر میں دیکھنے والے مداحوں کے ساتھ اس لمحے کو منانے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔منتظمین کے مطابق نریندر مودی اسٹیڈیم کے دروازے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے کھول دیے جائیں گے جبکہ کلوزنگ تقریب کا آغاز شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔
اس کے بعد شام سات بجے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کھیلا جائے گا۔منتظمین نے ٹکٹ رکھنے والے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ پری میچ شاندار تقریب سے لطف اندوز ہونے کا موقع ضائع نہ ہو۔








