ریاض۔8مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبداللہ ہیومنٹیرین فائونڈیشن نے نیشنل چیریٹی پلیٹ فارم ’’احسان‘‘ کے ذریعے 20 ملین ریال (5.3 ملین ڈالر) کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز نے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ فائونڈیشن کا عطیہ سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں، پائیدار کمیونٹی اقدامات اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی سپورٹ کے لیے ہے۔یہ عطیہ فلاحی کاموں کے لیے …
سعودی عرب، کنگ عبداللہ ہیومنٹیرین فائونڈیشن کا چیریٹی کےلیے 20 ملین ریال کا عطیہ

مزید خبریں
ریاض۔8مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبداللہ ہیومنٹیرین فائونڈیشن نے نیشنل چیریٹی پلیٹ فارم ’’احسان‘‘ کے ذریعے 20 ملین ریال (5.3 ملین ڈالر) کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز نے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ فائونڈیشن کا عطیہ سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں، پائیدار کمیونٹی اقدامات اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی سپورٹ کے لیے ہے۔یہ عطیہ فلاحی کاموں کے لیے چھٹی قومی مہم کا حصہ ہے جو ہر سال ماہ رمضان تک جاری رہتی ہے۔
فائونڈیشن کے سی ای او ڈاکٹرعبدالعزیز بن فہد العنقری نے کہا کہ احسان پلیٹ فارم کے ذریعے فاونڈیشن کی شرکت انسانی ہمدردی کے کام کے اثرات کو بڑھانے کے لیے قومی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شرکت سماجی استحکام کے حصول، انتہائی ضرورت مند گروہوں کو بااختیار بنانے کے مواقع اور ان کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے فائونڈیشن کے عزم پر مبنی ہے۔فائونڈیشن سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک اپنے انسانی ہمدردی کے پروگراموں اور اقدامات پرعملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس نے اپنے منصوبوں کے ذریعے 17 ملکوں میں 42 ملین سے زیادہ مستحقین کی انسانی، ترقیاتی اور سماجی کاموں کے ذریعے خدمات میں مدد کی۔احسان پلیٹ فارم نے کامیابی کے ساتھ صرف 2025 میں چیریٹی کے لیے 4.5 ارب ریال سے زیادہ رقم جمع کی۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پلیٹ فارم کے ذریعے مجموعی طور پر 14 ارب ریال اکھٹے کیے گئے۔
اس کے علاوہ جود الاسکان پلیٹ فارم جو کم آمدنی والے خاندانوں کو رہائش کے حصول میں مدد کرتا ہے، نے 2019 میں آغاز کے بعد سے اب تک 4.5 ملین عطیہ دہندگان سے پانچ ارب روپے جمع کیے ہیں۔یہ پلیٹ فارم فائدہ اٹھانے والوں کی اہلیت کی تصدیق اور ڈپلیکشن سپورٹ کو روکنے کے لیے جدید ڈیٹا اینا لیٹکس اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے۔ عطیات کی کارروائی پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مکمل کی جا سکتی ہے۔








