سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی اور ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض۔8مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹیلی فونک رابطے کیے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کی سرزمین کے تحفظ …

ریاض۔8مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹیلی فونک رابطے کیے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کی سرزمین کے تحفظ کے لیے اقدامات کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ہسپانوی وزیراعظم نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کو مسترد کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے ہر اقدام کی مکمل حمایت کا یقین دلایا جو سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیا جائے گا۔

مزید خبریں