قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل ہوگا

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل پیر کو سہ پہر 3 بجے دوبارہ ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹائے جانے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر مزید بحث کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل پیر کو سہ پہر 3 بجے دوبارہ ہوگا۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹائے جانے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر مزید بحث کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔