لبنان، بیروت میں ہوٹل پر اسرائیلی فضائی حملہ میں 4 افراد جاں بحق

بیروت۔8مارچ (اے پی پی):لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی فضائی حملہ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے اتوار کی صبح سویرے بیروت کے ساحلی سیاحتی علاقے روشہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے کو نشانہ بنایا۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ علاقہ لبنانی دارالحکومت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے ،حملے میں رمادا ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جو سیاحوں اور …

بیروت۔8مارچ (اے پی پی):لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی فضائی حملہ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے اتوار کی صبح سویرے بیروت کے ساحلی سیاحتی علاقے روشہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے کو نشانہ بنایا۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ علاقہ لبنانی دارالحکومت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے ،حملے میں رمادا ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جو سیاحوں اور کاروباری شخصیات میں مقبول سمجھا جاتا ہے۔

دھماکے کی آواز قریبی علاقوں کے رہائشیوں نے بھی سنی۔لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل نے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ حملے میں کس ہدف کو نشانہ بنایا گیا ۔

لبنانی سوشل میڈیا صارفین اور مقامی نیوز پلیٹ فارمز نے ایسی ویڈیوز بھی شیئر کیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بیروت کے رمادا ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ہیں۔

مزید خبریں