اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو اردن کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر …
وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اردن کے نائب وزیرِ اعظم ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو اردن کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری نہایت ضروری ہیں۔








