کولمبو /احمد آباد۔8مارچ (اے پی پی):احمد آباد میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے پچ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔ پچ سینٹر میں واقع ہے اور اس کی اسکوائر باؤنڈریز میں صرف چند میٹر کا فرق ہے۔ سابق انگلینڈ کپتان ایون مورگن اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ کے مطابق یہ پچ رنز …
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔ ماہرین

مزید خبریں
کولمبو /احمد آباد۔8مارچ (اے پی پی):احمد آباد میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے پچ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔ پچ سینٹر میں واقع ہے اور اس کی اسکوائر باؤنڈریز میں صرف چند میٹر کا فرق ہے۔ سابق انگلینڈ کپتان ایون مورگن اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ کے مطابق یہ پچ رنز سے بھرپور ثابت ہو سکتی ہے۔
ان کے خیال میں پچ نہ تو زیادہ سست ہے اور نہ ہی غیر معمولی باؤنس رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پچ میں بلیک اور ریڈ مٹی کا امتزاج ہے، جس کے باعث بلے بازوں کو شاٹس کھیلنے میں آسانی مل سکتی ہے جبکہ بولرز کو بھی کچھ حد تک مدد ملنے کا امکان ہے۔








