ٹوکیو۔9مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن اور میزبان جاپان کی ٹیم نے عالمی بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو ڈوم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اپنے تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اور میزبان جاپان کی ٹیم نے آسٹریلیا کوانتہائی سخت مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 …
ورلڈ بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ،جاپان نے آسٹریلیا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

مزید خبریں
ٹوکیو۔9مارچ (اے پی پی):دفاعی چیمپئن اور میزبان جاپان کی ٹیم نے عالمی بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو ڈوم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اپنے تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اور میزبان جاپان کی ٹیم نے آسٹریلیا کوانتہائی سخت مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 رنز سے شکست دے دی۔
دفاعی چیمپئن اور میزبان جاپان کی ٹیم جسے سامورائی جاپان بھی کہا جاتا ہے،کو بھی گروپ سی میں رکھا گیا ہے جو اپنی مہم کے دوران تاحال ناقابل شکست ہے اور میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکا ہے۔
جاپان کی ٹیم کی قیادت ممتاز کھلاڑی شوہے اوتانی کر رہے ہیں جو امریکا کی پیشہ ور ٹیم لاس اینجلس ڈوجرز سے بھی وابستہ ہیں۔جاپان اس کے بعد منگل کو جمہوریہ چیک کے خلاف میچ کھیلے گا۔ جاپان کی ٹیم اپنے گروپ سی کے پہلے میچ میں تائیوان ،دوسرے میچ میں جنوبی کوریا جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہے ۔
عالمی بیس بال کلاسک کے ابتدائی مرحلے میں مجموعی طور پر 20ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی 2 سرفہرست ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 13 اور 14 مارچ کو امریکی شہروں ہیوسٹن اور میامی میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بھی 15 سے 17 مارچ تک میامی میں منعقد ہوں گے۔








