سعودی عرب،فری لانسنگ پروگرام میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار شہریوں کی رجسٹریشن

ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت کی جانب سے مملکت میں فری لانسنگ پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ شہریوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے وزارت نے سعودی شہریوں …

ریاض۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت کی جانب سے مملکت میں فری لانسنگ پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ شہریوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے وزارت نے سعودی شہریوں کےلیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ فری لانسنگ اور لچکدار ملازمت کے اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ فری لانسنگ پروگرام کا مقصد شہریوں کے ہنر کو نکھارنا اور انہیں ملازمت کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزارتِ افرادی قوت کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ پروگرام میں رجسٹریش کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے، جس کے فوری بعد فری لانسنگ پروگرام کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔

لیبر مارکیٹ کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا کہ مقامی مارکیٹ میں سعودی کارکنوں کا تناسب 49.0 فیصد جبکہ غیرملکی 82.1 فیصد ہیں۔ یاد رہے کہ فری لانسنگ پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواست گزار کا سعودی شہری ہونا بنیادی شرط ہے جبکہ عمر کی کم ازکم حد 18 برس رکھی گئی ہے۔