تعلیمی ادارے 10تا31مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ ،تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دئیے گئے ہیں، رانا سکندر حیات

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا- انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 10مارچ سے 31مارچ تک بند رکھے جائیں گے،تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم کلاسز آن لائن لی …

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا- انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 10مارچ سے 31مارچ تک بند رکھے جائیں گے،تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل متاثر نہیں ہوگا جبکہ گریڈ 8کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اسی طرح بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔