سعودی وزیر خارجہ سے روسی اور بحرینی ہم منصب کی ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال، بین الاقوامی امن و سلامتی کے استحکام بارے تبادلہ خیال

ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور روسی وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، بین الاقوامی امن و سلامتی کے استحکام کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن …

ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور روسی وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، بین الاقوامی امن و سلامتی کے استحکام کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔