دبئی ۔11مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاست کو درپیش غیر معمولی حالات کے پیش نظر ہر قسم کے ڈرون طیاروں کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک جن غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے ان کے پیش نظر ہم تمام اقسام کے ڈرون طیاروں اور …
متحدہ عرب امارات کا ملکی فضائی حدود میں ڈرون طیاروں کی پرواز پر مکمل پابندی کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔11مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاست کو درپیش غیر معمولی حالات کے پیش نظر ہر قسم کے ڈرون طیاروں کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک جن غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے ان کے پیش نظر ہم تمام اقسام کے ڈرون طیاروں اور ہلکے کھیلوں کے طیاروں کے استعمال پر مکمل پابندی کی تصدیق کرتے ہیں۔اتھارٹی نے مزید اشارہ کیا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اس فیصلے کی پاسداری لازمی اور حتمی ہے۔یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب ایران کی جانب سے متعدد خلیجی ممالک کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلے کے بعد علاقائی کشیدگی عروج پر ہے جس میں کچھ اہم انفراسٹرکچر اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔








