مشرقِ وسطی جنگ میں حملوں کے لیے عراق کو لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، عراقی وزیراعظم

بغداد۔11مارچ (اے پی پی):عراق کے وزیرِ اعظم محمد شياع السودانی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ مشرقِ وسطی جنگ میں حملوں کے لیے عراق کو لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ عراق کی فضائی حدود، زمینی …

بغداد۔11مارچ (اے پی پی):عراق کے وزیرِ اعظم محمد شياع السودانی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ مشرقِ وسطی جنگ میں حملوں کے لیے عراق کو لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ عراق کی فضائی حدود، زمینی اور سمندری حدود کو ہمسایہ ممالک یا خطے کو نشانہ بنانے والی کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نےعراق کو جاری تنازعات میں گھسیٹنے کی کسی بھی کوشش کے ساتھ ساتھ کسی بھی فریق کی طرف سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو مسترد کر دیا۔