وکلاء برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات نارووال، لودھراں، جھنگ اور حافظ آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں بار رومز اور لائبریریوں کی سہولیات کی بہتری …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات نارووال، لودھراں، جھنگ اور حافظ آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں بار رومز اور لائبریریوں کی سہولیات کی بہتری سمیت وکلاء کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے اپنی بارز کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا اور سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ وفاقی وزیر قانون نے اس موقع پر وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بار رومز اور لائبریریوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ موثر رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔