اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کو بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پٹن 74، مالم جبہ 60، کاکول 36، سیدو شریف 22، بالاکوٹ 20، چترال 11، پاراچنار 10، کالام 09، دیر (زیریں 08، اپر 06)، میر کھانی 04، دروش 02، باچا خان ائیرپورٹ، تخت بائی، پشاور ائیرپورٹ 01،کشمیر۔مظفرآباد (سٹی 19، ائیرپورٹ 15)، گڑھی دوپٹہ 07، راولاکوٹ 06،گلگت بلتستان:

استور 17، بونجی 10، گلگت 09، اسکردو 07، بگروٹ 06، چلاس 05، گوپس 01،پنجاب: اٹک، چکوال 10، مری 06، اسلام آباد (سیدپور 03، بوکرا 01)، منگلا 02، راولپنڈی (گوالمنڈی) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، چھور40،حیدر آباد، ٹنڈو جام39 اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ایران میں حالیہ صورتحال کے سبب ہوائیں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے وہاں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

مزید خبریں