نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ کفایت شعاری اقدامات پر سختی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دیا جائے اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو وزیراعظم کی ہدایات پر قائم کردہ تحفظ …
کفایت شعاری اقدامات پر سختی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے، نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ کفایت شعاری اقدامات پر سختی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دیا جائے اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو وزیراعظم کی ہدایات پر قائم کردہ تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ بدھ کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزرائے خزانہ و محصولات، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات و نشریات، پٹرولیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹریز خارجہ امور، خزانہ، کابینہ اور داخلہ، سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ ڈویژن کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
صوبائی چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا جن میں وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ، وزارتوں اور محکموں کے اخراجات میں کمی اور ایسے سینئر سرکاری افسران جن کی تنخواہیں تین لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہیں، ان کی تنخواہوں سے کٹوتی شامل ہے۔ صوبوں کو بھی مکمل طور پر بریف کیا گیا اور وفاقی و صوبائی سطح پر ان اقدامات کے مؤثر اور مربوط نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انہیں شامل کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ کفایت شعاری اقدامات پر سختی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دیا جائے اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کے کفایت شعاری اور ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی کے عزم کے مطابق کام کیا جا سکے۔








