وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں نکالے گئے ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، لائسنس ہولڈرز اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ علیؓ کے تمام چھوٹے بڑے جلوس آج …
یومِ علیؓ کے موقع پرملک بھر میں جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں نکالے گئے ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، لائسنس ہولڈرز اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ علیؓ کے تمام چھوٹے بڑے جلوس آج مغرب سے قبل بخیر و عافیت اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔
محسن نقوی نے موجودہ چیلنجنگ حالات اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں تمام لائسنس ہولڈرز اور جید علمائے کرام کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ میں ان مشکل حالات میں مثالی تعاون کرنے پر ملک بھر کے تمام لائسنس ہولڈرز اور مذہبی اسکالرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وزیر داخلہ نے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے غیر معمولی کام کیا ہے۔








