نئی دلی۔13مارچ (اے پی پی):بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ملک میں” ایل پی جی“ کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دہشت زدہ نہ ہوں لیکن وہ خود مختلف وجوہات کی بنا پر سخت گھبرائے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایپسٹین فائلز کے …
بھارتی وزیر اعظم ایپسٹین فائلز کی وجہ سے ایوان میں آنے کے قابل نہیں ہیں، راہول گاندھی

مزید خبریں
نئی دلی۔13مارچ (اے پی پی):بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ملک میں” ایل پی جی“ کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دہشت زدہ نہ ہوں لیکن وہ خود مختلف وجوہات کی بنا پر سخت گھبرائے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایپسٹین فائلز کے مسئلے اور امریکا میں اڈانی کیس کی وجہ سے دہشت زدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایپسٹین فائلز کی وجہ سے ایوان میں آنے کے قابل نہیں ہیں۔دریں اثنا کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے ”ایکس “پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب ملک شدید بحران میں مبتلا ہے ، وزیر اعظم مودی انتخابی دوروں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی شدید قلت ہے ، لوگ قطاروں میں لگے ہوئے ہیں ، بی جے پی کی ناکامی کی مار بے شمار چھوٹی بڑی صنعتوں کو جھیلنی پڑرہی ہے لیکن حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ، صرف جھوٹے وعدے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کی ناکامی ایک سنگین معاملہ ہے ، توانائی کی بدانتظامی کا نتیجہ آج ملک کے 140کروڑ افراد بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ مودی جی بہت ہوئی من کی بات، زرا سنسد (پارلیمنٹ) میں آکر کریئے مدے(مقصد) کی بات۔








