برسلز۔13مارچ (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور کمیشن کی نائب صدر کاجا کیلس نے کہاہے کہ امریکا یورپ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹز کے مطابق انہوں نےفنانشل ٹائمز کوانٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکایورپ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اسے یورپی یونین پسند نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں یہ سب کے لیے سمجھنا اہم ہے …
امریکا یورپ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ، یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز۔13مارچ (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور کمیشن کی نائب صدر کاجا کیلس نے کہاہے کہ امریکا یورپ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹز کے مطابق انہوں نےفنانشل ٹائمز کوانٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکایورپ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اسے یورپی یونین پسند نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں یہ سب کے لیے سمجھنا اہم ہے کہ امریکا نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ یورپ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا کا یورپی یونین کے ساتھ رویہ اس کے مخالفین کی ٹیکنیکس سے مشابہت رکھتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یورپی ممالک کو امریکاکے ساتھ انفرادی سطح پر نہیں بلکہ مشترکہ طور پر مذاکرات کرنے چاہئیں۔دفاع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپ کو امریکا سے خریداری کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وہ وسائل یا صلاحیتیں نہیں ہیں جو ہمیں چاہیئں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو اپنی دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔








