آسٹریلیا، ای بائیک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

کینبرا۔13مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں ای بائیک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے لڑکا اور لڑکی ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس سروس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات کو تقریباً 9 بجے برسبین کے جنوب میں واقع علاقے گرین بینک میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ایک گاڑی کو اوورٹیک کر رہا تھا اور اس دوران سامنے سے آنے والی ای …

کینبرا۔13مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں ای بائیک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے لڑکا اور لڑکی ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس سروس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات کو تقریباً 9 بجے برسبین کے جنوب میں واقع علاقے گرین بینک میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ایک گاڑی کو اوورٹیک کر رہا تھا اور اس دوران سامنے سے آنے والی ای بائیک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ای بائیک پر سوار ایک لڑکا اور لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت ای بائیک کی ہیڈ لائٹس روشن نہیں تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ کے آغاز میں کوئنزلینڈ میں ای موبیلٹی سیفٹی کے حوالے سے ایک پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں پر ای بائیک اور ای سکوٹر چلانے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید خبریں