ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے صدر ڈاکٹر عبداللہ شرف الغامدی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سسٹمز اور ای گیٹ آپریشنز کا معائنہ کیا۔اردو نیوز کے مطابق اس موقع پر سدایا میں نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت و دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔سدایا کے صدر کو ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے نصب ای گیٹ …
سدایا کے صدر کا جدہ ایئرپورٹ کا دورہ ، ای گیٹ آپریشنز کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ریاض۔13مارچ (اے پی پی):سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے صدر ڈاکٹر عبداللہ شرف الغامدی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سسٹمز اور ای گیٹ آپریشنز کا معائنہ کیا۔اردو نیوز کے مطابق اس موقع پر سدایا میں نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت و دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔سدایا کے صدر کو ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے نصب ای گیٹ سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس کا مقصد عمرہ زائرین کو امیگریشن کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔سدایا کی جانب سے مملکت کے ایئرپورٹس اور دیگر سرحدی چوکیوں پر امیگریشن کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عمرہ زائرین اور عازمین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔واضح رہے کہ سدایا کی جانب سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر70 ای گیٹس اور 6 انٹرنیشنل ٹرمنلز پر 636 سٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن کے ذریعے عمرہ زائرین کو امیگریشن کی فوری خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔سدایا کے وفد کے ہمراہ جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینئر رائد المدیھیم، سی ای او انجینئرمازن جوھر، ڈائریکٹر جوازات ایئرپورٹ کرنل ماھرالمسعود بھی موجود تھے۔








