سعودی عرب ’’مائننگ انویسٹمنٹ اٹریکشن‘‘انڈیکس میں دنیا کے 10 ممالک میں شامل

ریاض۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب ’’مائننگ انویسٹمنٹ اٹریکشن‘‘ انڈیکس میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق کینیڈین فریزر انسٹی ٹیوٹ کے 2025 کے سالانہ سروے کے مطابق سعودی عرب ’’مائننگ انویسٹمنٹ اٹریکشن‘‘ انڈیکس میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ماحول کی جانچ کے لیے دنیا کے …

ریاض۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب ’’مائننگ انویسٹمنٹ اٹریکشن‘‘ انڈیکس میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق کینیڈین فریزر انسٹی ٹیوٹ کے 2025 کے سالانہ سروے کے مطابق سعودی عرب ’’مائننگ انویسٹمنٹ اٹریکشن‘‘ انڈیکس میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ماحول کی جانچ کے لیے دنیا کے اہم ترین حوالہ جات میں شمار ہوتا ہے۔

اس انڈیکس پر بڑے مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنے سرمایہ کاری کے فیصلوں کے لیے انحصار کرتی ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے صرف ایک سال میں 13 درجے کی چھلانگ لگائی اور 14.3 فیصد کی بہتری دکھاتے ہوئے 2025 کی فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچ گیا۔ یہ ایک غیر معمولی تبدیلی ہے جو 2013 میں 104 ویں نمبر سے شروع ہوئی پھر 2024 میں 23 ویں اور اب دنیا کی پرکشش ترین منزلوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

یہ عالمی اعزاز 2025 کے سروے کے ذیلی اشاریوں میں متوازن ترقی پر مبنی ہے جہاں سعودی عرب نے پالیسیوں اور قانون سازی کے انڈیکس میں گزشتہ سال کی 20 ویں پوزیشن کے مقابلے میں 94.99 پوائنٹس کے ساتھ عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ’’ جیولوجیکل صلاحیتوں ‘‘ کے انڈیکس میں وہ 24 ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی۔

یہ عالمی سطح پر ثابت کرتا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی مسابقت دو مضبوط ستونوں پر مبنی ہے۔نائب وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل انجینئر خالد المدیفر نے کہا کہ دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہونا کان کنی کے شعبے میں ’’ ویژن 2030 ‘‘ کی اصلاحات کی گہرائی اور سرمایہ کاری کے ماحول کی پختگی کا عکاس ہے۔

مزید خبریں