آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی …

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

جمعرات 19 مارچ 2026 کوراولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہمائیوں روڈ، 502 ورکشاپ فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال–بھاگوال–تلہ گنگ،132 کے وی کہوٹہ سٹی–پلندری صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن نیو واہ بہتر موڑاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔