شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئٹہ میں اپنی زیر صدارت اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ …

کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئٹہ میں اپنی زیر صدارت اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات سعید احمد، ایڈیشنل آئی جی آغا یوسف، ڈی آئی جی کوئٹہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے اور چاند رات و عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی ۔

اجلاس میں چاند رات، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا ۔ وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بہادری اور جرات کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں اور حالیہ واقعات کی روک تھام میں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،امن وامان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج،ایف سی اور پولیس سمیت تمام ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔وزیر اخلہ نے ہدایت کی کہ عید کے موقعے پر تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔