لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، واقعہ میں 2خواتین زخمی بھی ہوئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتولین کی شناخت سرفراز اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو باپ بیٹا تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی خواتین شہناز اور فاطمہ ہیں، جو ماں بیٹی بتائی جاتی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خواتین کو …
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں 2 افراد قتل ، دو خواتین زخمی

مزید خبریں
لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، واقعہ میں 2خواتین زخمی بھی ہوئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتولین کی شناخت سرفراز اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو باپ بیٹا تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی خواتین شہناز اور فاطمہ ہیں، جو ماں بیٹی بتائی جاتی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔








