لاہور۔19مارچ (اے پی پی):عیدالفطر کے موقع پر عدالتی تعطیلات میں جمعرات کی تعطیل بھی شامل کرنے کے بعد لاہور کی عدالتوں میں ضمانتوں کی متعدد درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی،جمعرات19 مارچ کو تعطیل کے اعلان کے بعد اب ان درخواستوں پر کارروائی عید کے بعد ہوگی،قبل ازیں سیشن جج لاہور کی جانب سے ججوں کو18 اور19 مارچ کو عدالتوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جبکہ …
لاہور ، عدالتی تعطیلات میں19مارچ شامل کرنے کے بعد عدالتوں میں سماعت نہ ہو سکی

مزید خبریں
لاہور۔19مارچ (اے پی پی):عیدالفطر کے موقع پر عدالتی تعطیلات میں جمعرات کی تعطیل بھی شامل کرنے کے بعد لاہور کی عدالتوں میں ضمانتوں کی متعدد درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی،جمعرات19 مارچ کو تعطیل کے اعلان کے بعد اب ان درخواستوں پر کارروائی عید کے بعد ہوگی،قبل ازیں سیشن جج لاہور کی جانب سے ججوں کو18 اور19 مارچ کو عدالتوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹس کو شام7 بجے اور ایڈیشنل سیشن ججوں کو 5 بجے تک عدالتوں میں بیٹھنے کا حکم دیا گیا تھا،تاہم عید الفطر کی عدالتی تعطیلات میں19 مارچ بھی شامل کرنے کے باعث جمعرات کو طے شدہ ججز روسٹر اور دائر درخواستوں کی کاز لسٹ کے مطابق زیر سماعت مقدمات کی سماعت موخر ہو گئی۔








