لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، واقعہ میں خاندان کی دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتولین کی شناخت 42 سالہ سرفراز ولد تبسم اور23 سالہ عبداللہ ولد سرفراز کے نام سے ہوئی ہے، جو باپ بیٹا تھے اور ڈی ایچ اے فیز تھری کے ڈبلیو بلاک میں ہاوس نمبر284 میں مقیم تھے …
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں باپ بیٹا قتل ، ماں بیٹی زخمی

مزید خبریں
لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، واقعہ میں خاندان کی دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتولین کی شناخت 42 سالہ سرفراز ولد تبسم اور23 سالہ عبداللہ ولد سرفراز کے نام سے ہوئی ہے، جو باپ بیٹا تھے اور ڈی ایچ اے فیز تھری کے ڈبلیو بلاک میں ہاوس نمبر284 میں مقیم تھے ۔ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی خواتین میں38 سالہ شہناز زوجہ سرفراز اور18 سالہ فاطمہ دختر سرفراز ماں بیٹی بتائی جاتی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ۔








