کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور راجہ رمیش لال نے میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر داخلہ بلوچستان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کا اس اہم منصب پر فائز ہونا ان کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمت اور طویل جدوجہد کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو …
راجہ رمیش لال کی میرضیاء اللہ لانگو کو وزیر داخلہ بلوچستان بننے پر مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور راجہ رمیش لال نے میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر داخلہ بلوچستان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کا اس اہم منصب پر فائز ہونا ان کی سیاسی بصیرت، عوامی خدمت اور طویل جدوجہد کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو ایک باصلاحیت اور تجربہ کار رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ میر ضیاء اللہ لانگو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔








