دریائوں اورآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 300کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 18 ہزار 100 …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 300کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 400کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار900 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائرمیں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1451.38 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.056 ملین ایکڑفٹ،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1140.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.348 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔