اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):ٹیکنالوجی سروس کمپنی زونگ نے باضابطہ طور پر فائیو جی لائسنس حاصل کر لیا ہے اور اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت 16 سے زائد شہروں میں اپنی فائیو جی سروسز کا کمرشل آغاز کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، جدت اور معاشی تیزی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے، زونگ نے 2026 کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد …
پاکستان میں ڈیجیٹل کے نئے دورکا آغاز،زونگ فائیو جی سروسز کی 16شہروں میں کمرشل فراہمی شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):ٹیکنالوجی سروس کمپنی زونگ نے باضابطہ طور پر فائیو جی لائسنس حاصل کر لیا ہے اور اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت 16 سے زائد شہروں میں اپنی فائیو جی سروسز کا کمرشل آغاز کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، جدت اور معاشی تیزی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے، زونگ نے 2026 کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد فائیو جی سائٹس کی تنصیب اور اپ گریڈیشن کا اسٹریٹجک عزم ظاہر کیا ہے جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں وسعت، سپیڈاور اثرات میں اضافہ ہوگا۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ لانچ پاکستان کو ایک مربوط،انٹیلی جنٹ اور مکمل ڈیجیٹل مستقبل کی جانب لے جانے کے عزم کی عکاسی ہے۔یہ زونگ کے اس سفر کی تکمیل ہے جو 2019 میں پاکستان کے پہلے فائیو جی ٹرائل سے شروع ہوا تھا اور آج ایک مضبوط فائیو جی انفراسٹرکچر کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی بدولت، زونگ نے ٹرائلز میں 1.4جی بی پی ایس سے زائد رفتار کا مظاہرہ کیا ہے جو اسے ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک جدت میں ممتاز بناتا ہے۔زونگ کی فائیو جی حکمتِ عملی کے مرکز میں تین انقلابی ستون شامل ہیں۔ بہترین کسٹمر تجربہ اولین ترجیح ہے، جس کے تحت کم لیٹنسی، اعلیٰ اعتبار، مستقل کارکردگی اور بغیر رکاوٹ سروس فراہم کی جائے گی، تاکہ نیکسٹ جنریشن کی سہولیات جیسے ایمیرسو گیمنگ کے لیے کسٹمائزڈ بنڈلز، الٹرا ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ اور جدید ڈیجیٹل طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔ مزید برآں، زونگ مسائل کا فوری حل اور ایپ، مختلف ٹچ پوائنٹس اور سوشل چینلز پر ہموار اور یکساں تجربہ فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا۔پراجیکٹ اور سروسز کا متنوع پورٹ فولیو فائو جی کو صرف کنیکٹیویٹی تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ کلاؤڈ پلیٹ فارمز، انٹرپرائز ڈیجیٹائزیشن ٹولز، اسمارٹ ہومز اور آئی او ٹی ایکو سسٹمز، سی سی ٹی وی سلوشنز اور اسٹارٹ اپس، ایس ایم ایز اور بڑی صنعتوں کے لیے خصوصی حل فراہم کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ، مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی جس کے ذریعے ذاتی نوعیت کی مصنوعات اور بنڈلز کی سفارشات، نیٹ ورک میں انٹیلی جنٹ آٹومیشن، پیشگی نیٹ ورک آپٹیمائزیشن اور مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جائے گی۔دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی چائنا موبائل لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہونے کے ناطے، زونگ عالمی مہارت اور جدت کو پاکستان میں ایک عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے استعمال کر رہا ہے، جو قومی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ہے۔
حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن اور وژن 2030 کے مطابق، زونگ کا فائیو جی رول آؤٹ ملک کو ایک ابھرتے ہوئے عالمی ٹیکنالوجی حب کے طور پر پیش کرتا ہے، جبکہ سی پیک ایجنڈے کو مضبوط بناتے ہوئے سمارٹ انڈسٹریز، صحت کے شعبے میں تبدیلی اور درست زرعی نظام کے لیے تیز رفتار اور کم لیٹنسی کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے، جو پائیدار ترقی اور ملک گیر ڈیجیٹل جدت کو تیز کرتا ہے۔زونگ صرف ایک نیٹ ورک لانچ نہیں کر رہا بلکہ ایک ایسا مستقبل ممکن بنا رہا ہے جہاں ہر فرد، کاروبار اور صنعت ایک حقیقی ڈیجیٹل پاکستان میں ترقی کر سکے۔زونگ کی اس لانچ کے ساتھ پاکستان میں فائیو جی کا دور شروع ہو چکا ہے،جس کا ہیش ٹیگ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ ہے۔








