اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نوروزکے پُرمسرت موقع پر دنیا بھر میں اس تہوار کو منانے والوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوروزامید، ہم آہنگی اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں پر منایا جانے والا یہ تہوار مشترکہ ثقافتی …
چیئرمین سینیٹ کی نوروز کے موقع پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نوروزکے پُرمسرت موقع پر دنیا بھر میں اس تہوار کو منانے والوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوروزامید، ہم آہنگی اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں پر منایا جانے والا یہ تہوار مشترکہ ثقافتی ورثہ کی نمائندگی کرتا ہے اورمعاشروں کے درمیان امن، بقائے باہمی اور احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایسے مواقع عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، مکالمے اور باہمی فہم و ادراک کی اہمیت کا احساس دلاتے ہیں۔انہوں نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے اور خیرسگالی کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں خوشحالی، مسرت اور فلاح و بہبود کے لیے بھی دعا کی۔








