ادائیگیوں کے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی جانے والی ریٹل ٹرانزیکشنز کی شرح 3 ماہ کے دوران 92 فیصد تک بڑھ گئی

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ادائیگیوں کے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی جانے والی ریٹل ٹرانزیکشنز کی شرح 3 ماہ کے دوران 92 فیصد تک بڑھ گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی ) کی پیمنٹ سسٹمز کی سہ ماہی رپورٹ برائے اکتوبر دسمبر 2025 کےمطابق اس دوران مختلف ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی ریٹل ٹرانزیکشنز کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کےمقابلہ میں 4 فیصد …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ادائیگیوں کے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کی جانے والی ریٹل ٹرانزیکشنز کی شرح 3 ماہ کے دوران 92 فیصد تک بڑھ گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی ) کی پیمنٹ سسٹمز کی سہ ماہی رپورٹ برائے اکتوبر دسمبر 2025 کےمطابق اس دوران مختلف ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی ریٹل ٹرانزیکشنز کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کےمقابلہ میں 4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ریٹل ٹرانزیکشنز کی شرح 88 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ایس بی پی کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں اکتوبر تا دسمبر 2025 کے دوران ریٹل ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 8 فیصد جبکہ مالیت میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا اور ریٹل ٹرانزیکشنز کی مدد سے مجموعی طورپر 167 ٹریلین روپے کا لین دین کیا گیا ۔