سانگھڑ میں زائد کرائے وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو جرمانے

حیدرآباد۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کی ھدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) سانگھڑ کی جانب سے عبدالوحید پنہور کی سربراہی میں ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں کی نگرانی اور ان کو ضابطے میں لانے کے لیے مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران متعدد گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ 13 …

حیدرآباد۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کی ھدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) سانگھڑ کی جانب سے عبدالوحید پنہور کی سربراہی میں ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں کی نگرانی اور ان کو ضابطے میں لانے کے لیے مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران متعدد گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ 13 مارچ سے 20 مارچ تک خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 124,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مختلف روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کریں اور اپنی گاڑیاں مقررہ نشستوں کی گنجائش کے مطابق چلائیں۔ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رولز 1969 کی کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں زائد وصول کیے گئے کرایوں کی مد میں 253,000 روپے کی رقم موقع پر ہی مسافروں کو واپس کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ملازم پیشہ افراد اپنے آبائی علاقوں کو آتے ہیں جس کا ٹرانسپورٹرز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے گی۔