پشاور۔ 20 مارچ (اے پی پی):سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ابرار احمد وزیر نے اسسٹنٹ سیکریٹری اور عملے کے ہمراہ عیدالفطر کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور اور پشاور بس ٹرمینل کا دورہ کیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر پشاورڈویژن؍چیئرمین ریجنل …
سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کا جنرل بس سٹینڈ اور بس ٹرمینل کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 20 مارچ (اے پی پی):سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ابرار احمد وزیر نے اسسٹنٹ سیکریٹری اور عملے کے ہمراہ عیدالفطر کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور اور پشاور بس ٹرمینل کا دورہ کیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر پشاورڈویژن؍چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ابرار احمد وزیر نے اسسٹنٹ سیکریٹری اور عملے کے ہمراہ عیدالفطر کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور اور پشاور بس ٹرمینل کا دورہ کیا۔اس موقع پر مشاہدے میں آیا کہ مسافروں کی تعداد گزشتہ روز کی نسبت کم تھی تاہم مسافروں کی سہولت کےلیے گاڑیوں کی تعداد مناسب تھی اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔ ٹرانسپورٹرز سرکاری کرایہ نامے کے مطابق کرایے وصول کر رہے ہیں جس سے عوام کو ریلیف فراہم ہو رہا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور عید کے دنوں میں عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔








