نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مسجد نبوی میں حاضری

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور مسجد نبوی میں حاضری دے کر نماز ادا کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ 12 وزرائے خارجہ کے مشاورتی وزارتی اجلاس میں شرکت اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف دوطرفہ اور چہار فریقی ملاقاتوں کے بعد میں گزشتہ شب مغرب …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور مسجد نبوی میں حاضری دے کر نماز ادا کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ 12 وزرائے خارجہ کے مشاورتی وزارتی اجلاس میں شرکت اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف دوطرفہ اور چہار فریقی ملاقاتوں کے بعد میں گزشتہ شب مغرب سے قبل مدینہ منورہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ پہنچنے پر جبلِ احد پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا۔ نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے امن و خوشحالی، قوم کی مسلسل ترقی اور فلاح و بہبود کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے امتِ مسلمہ کے درمیان قوت، اتحاد اور استقامت کےلئے بھی دعا کی اور ان مشکل حالات میں عالمی برادری کے درمیان دانشمندی اور تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی نصیب ہو۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 18 تا 19 مارچ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی جس میں حالیہ علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان، آذربائیجان، بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، قطر، شام، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔