اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شہداء پاکستان کے اعزاز میں منعقد دعائیہ افطار تقریب میں شرکت کی ۔وزیر مملکت نےمسلح افواج اور پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تقریب میں ذکر، بیان اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا،افطار تقریب میں شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہدا کے اعزاز میں منعقد دعائیہ افطار تقریب میں شرکت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شہداء پاکستان کے اعزاز میں منعقد دعائیہ افطار تقریب میں شرکت کی ۔وزیر مملکت نےمسلح افواج اور پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تقریب میں ذکر، بیان اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا،افطار تقریب میں شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،وزیر مملکت طلال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدا کی قربانیاں قومی فخر ہے، ان کی بدولت ملک محفوظ ہے، پاکستان کے امن کے دشمن ناکام ہوں گے، قوم متحد ہے۔علما امن و امان کے قیام میں فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں علما کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔








