اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے چاند رات کے حوالہ سے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں ایف ۔6 مرکز، ایف۔7 مرکز، ایف۔10 مرکز، کراچی کمپنی اورآئی ۔8 مرکز میں خریداروں کے رش کے باعث ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ کی وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے جمعہ کو اے پی پی کو بتایا کہ آئی ٹی پی مختلف اوقات میں …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی مارکیٹوں کے لیے چاند رات پر ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے چاند رات کے حوالہ سے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں ایف ۔6 مرکز، ایف۔7 مرکز، ایف۔10 مرکز، کراچی کمپنی اورآئی ۔8 مرکز میں خریداروں کے رش کے باعث ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ کی وارننگ جاری کی ہے۔
آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے جمعہ کو اے پی پی کو بتایا کہ آئی ٹی پی مختلف اوقات میں ٹریفک کا رخ موڑا جائے گا تاکہ مصروف بازاروں میں گاڑیوں کی روانی اور پارکنگ کے موثر نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کے موثر انتظام کے لیے ان علاقوں میں خصوصی ٹریفک سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔
اہلکار نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ ایریاز میں پارک کریں اور غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں ۔ انہوں نے عوام کو مزید ہدایت کی کہ رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ ڈیسک یا آن ڈیوٹی ٹریفک افسران سے رابطہ کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ان پر زور دیا کہ وہ ٹریفک حکام کے ساتھ تعاون کریں۔








