اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران فیصل مسجد اور چار بڑے تفریحی مقامات ، پلے لینڈ زکے سا تھ ساتھ دامن کوہ، شکر پڑیاں،پاکستان مونومنٹ اور لیک ویو پارک کوصرف فیملیز کیلئے مختص قرار دیا ہے، اس حوالہ سے شہریوں کے لیے ایک جامع ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے جمعہ …
عید الفظر پر اسلام آباد میں فیصل مسجد، چار بڑے پارک صرف فیملیز کے لیے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران فیصل مسجد اور چار بڑے تفریحی مقامات ، پلے لینڈ زکے سا تھ ساتھ دامن کوہ، شکر پڑیاں،پاکستان مونومنٹ اور لیک ویو پارک کوصرف فیملیز کیلئے مختص قرار دیا ہے، اس حوالہ سے شہریوں کے لیے ایک جامع ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔
آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے جمعہ کو اے پی پی کو بتایا کہ ایف۔9 فاطمہ جناح پارک عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا جبکہ دیگر مقامات پر داخلہ صرف خاندانوں تک محدود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہو گی تاکہ ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ ٹریفک کو منظم کرنے اور بڑے تفریحی مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے خصوصی ٹریفک سکواڈز تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، گاڑیاں مخصوص جگہوں پر پارک کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تکلیف سے بچا جا سکے۔انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ مدد کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا Pucar-15 پر رابطہ کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے ITP FM 92.4 سے جڑے رہیں۔








