صدر مملکت کا سکرنڈ میں رئیس نور محمد لاکھو کے انتقال پر لواحقین سے گھر جاکر تعزیت کا اظہار

نواب شاہ۔20مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکرنڈ کے قریب گائوں موریو لاکھو پہنچ کر رئیس نور محمد لاکھو کے انتقال پر ان کے لواحقین سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم نور محمد لاکھو کے صاحبزادے منیر لاکھو، بھائی …

نواب شاہ۔20مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکرنڈ کے قریب گائوں موریو لاکھو پہنچ کر رئیس نور محمد لاکھو کے انتقال پر ان کے لواحقین سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم نور محمد لاکھو کے صاحبزادے منیر لاکھو، بھائی محمد فاضل لاکھو، محسن لاکھو، امیر احمد لاکھو، حاجی الٰہ بخش لاکھو اور شیر علی لاکھو بھی موجود تھے۔