پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقہ جات میں برف باری کا الرٹ

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں اگلے 12سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبراور میر پور کے علاقو ں میں بارش کا امکان …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں اگلے 12سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبراور میر پور کے علاقو ں میں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں اگلے 12سے24 گھنٹوں کے دوران بارش اور بالائی علاقو ں میں برف بار ی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غزر، دیامیر،گھانچے اورشگر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ناروال، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، منڈی بہائوالدین، چکوال، جہلم، اٹک، مری، بھکر، خوشاب اور میانوالی سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ایٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور چترال کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین،گوٹکی، سکھر،روہڑی ،خیرپور، میرپور خاص، مٹھی، عمرکوٹ، ٹنڈو آلہ یار، ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ، بگٹی، خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائوں، آندھی اور جھکڑ کے باعث کمزور تعمیرات اور تنصیبات کو نقصان کا خدشہ ہے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے این ڈی ایم نے عوام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضروری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔