اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عید خوشیوں، محبت اور اخوت کا درس دیتی ہے، ضرورت مند افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر کے مستحق خاندانوں کی فلاح …
عید خوشیوں، محبت اور اخوت کا درس دیتی ہے، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عید خوشیوں، محبت اور اخوت کا درس دیتی ہے، ضرورت مند افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر کے مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اس کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کی مدد جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید ہمیں ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، اس لیے معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر مستحقین کی معاونت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہمیں مل کر ایک فلاحی اور مساوی معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عید اتحاد، یگانگت اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہے، جبکہ پاکستان کی ترقی ایک خوشحال اور مستحکم معاشرے سے وابستہ ہے۔








