اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور بالخصوص امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن، یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید الفطر شکرگزاری، اخوت اور انسانی ہمدردی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں …
چیئرمین سینیٹ کا عید الفطر پر امتِ مسلمہ کے نام پیغام میں اتحاد و یگانگت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور بالخصوص امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن، یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید الفطر شکرگزاری، اخوت اور انسانی ہمدردی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ آج دنیا مختلف تنازعات اور عدم استحکام کا شکار ہے، جس کا بہترین حل صرف مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات پسِ پشت ڈال کر اجتماعی دانش اور حکمت کے ساتھ اپنے مسائل حل کریں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عالمِ اسلام کی مشکلات کا خاتمہ فرمائے۔ انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور قوم سے اپیل کی کہ عید کی دعاؤں میں شہداء کے خاندانوں کو یاد رکھیں۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام صرف قومی اتحاد، قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں اپنے گردوپیش موجود مستحق اور کمزور طبقات کو لازمی شامل کریں تاکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔








