نواب شاہ۔21مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات کی اور ان کیساتھ عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزرا ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، میئر نواب شاہ …
صدر مملکت آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین نے ملاقات کی اور ان کے ساتھ عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا

مزید خبریں
نواب شاہ۔21مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات کی اور ان کیساتھ عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزرا ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، میئر نواب شاہ قاضی رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اور شہر کے معززین بھی موجود تھے۔
عید الفطر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور عوام سے روابط کو بڑھائیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دیں۔








