اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمیں ایثار و اخوت کی تربیت دیتا ہے جبکہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان تمام کاوشوں کا خوبصورت انعام ہے۔ انہوں نے اس دعا کی کہ یہ عید …
وفاقی وزیر آئی ٹی کی قوم کو عید کی مبارکباد، ایثار و بھائی چارے کی تلقین

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمیں ایثار و اخوت کی تربیت دیتا ہے جبکہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان تمام کاوشوں کا خوبصورت انعام ہے۔ انہوں نے اس دعا کی کہ یہ عید پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشیوں، محبت اور امن و سلامتی کا پیغام ثابت ہو۔شزا فاطمہ خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کا دن ہمیں باہمی یکجہتی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، ہمیں ان اقدار کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہیے۔








