رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے اختتام پر عید الفطر کا پرمسرت موقع ہم سب کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے،دلی مسرت کے ساتھ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے اختتام پر عید الفطر کا پرمسرت موقع ہم سب کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ دن خوشیوں، محبتوں، اخوت اور شکر گزاری کا پیغام لے کر آتا ہے۔عید الفطر کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے اختتام پر عید الفطر کا پرمسرت موقع ہم سب کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ دن خوشیوں، محبتوں، اخوت اور شکر گزاری کا پیغام لے کر آتا ہے۔عید الفطر کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں دلی مسرت کے ساتھ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، روزوں اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں سچی خوشیوں، امن، ترقی اور استحکام سے نوازے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عید ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور ایثار کے جذبہ کو فروغ دینے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں اس خوشی کے موقع پر ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر دعا کریں۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں اس کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔